اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں امریکہ اور نیٹو کی پالیسیوں کے مخالفین کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ، میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ اور نیٹو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگانے کے علاوہ اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نیٹو اتحاد، امریکہ کے فوجی مقاصد کو آگے بڑھا رہا ہے۔
مظاہرین نے نیٹو فوجی اتحاد کی تحلیل، دنیا کو تمام خطرناک قسم کے فوجی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے اور پناہ گزینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169